فروری 14, 2025


کراچی لیاری میں اندھے قتل کا معمہ حل ۔ قتل میں ملوث لیاری گینگ وار کا کارندہ پکڑا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق اندھے قتل کی گتھی تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے سلجھائی گئی۔گرفتار ملزم نے یکم جنوری کو دیرینہ دشمنی پر پراناحاجی کیمپ پر لقمان خان کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے شکیل سے بدلہ لینے کے لیے اس کے والد لقمان کو نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم ماضی میں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ پولیس کا دعوی ہے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزم نے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم ماضی میں بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم لیاری آپریشن کے دوران آبائی علاقے میانوالی فرار ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے