
کراچی میں ڈیفینس موڑکےقریب کاراورپک اپ وین میں تصادم کےنتیجےمیں وین ڈرائیورجاں بحق اور17افرادزخمی ہوئے،حادثےکےبعدکارڈرائیورموقع سےفرارہوگیا،زخمی افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہےجو شادی کی تقریب میں شرکت کےلیےجارہےتھے۔۔
کراچی میں ڈیفینس موڑکےقریب پک اپ وین اورکارمیں تصادم ہوا،حادثےکےنتیجےمیں 18افرادزخمی ہوئےزخمیوں میں شامل وین ڈرائیور25سالہ حماددوران علاج دم توڑگیاپولیس کےمطابق 17زخمیوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں جولائنزیریاسےکورنگی میں شادی کی تقریب میں شرکت کےلیےجارہےتھےزخمی افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہےپولیس کےمطابق حادثےکےبعدکارڈرائیورموقع سےفرارہوگیا،حادثہ مکمنہ طورپرکارکی تیزرفتاری کےباعث پیش آیا کاراورپک اپ وین کوتحویل میں لےکرفرارکارڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔۔