کراچی کی ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں تعینات عملے پر مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات،آئی جی سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایل برانچز میں تعینات چار خواتین سمیت 26افسران واہلکار معطل کردئیے
کراچی کی کلفٹن،سعید آباد ، ناظم آباد ،ملیر اور سعود آباد لائسنس برانچز پر تعینات 26 افسران و اہلکاروں کے خلاف آئی جی سندھ کا سخت حکمنامہ سامنے آیا جس کے تحت افسران واہلکاروں کو معطلی کے بعد عہدوں سے ہٹاکر بلیک کمپنی گارڈن بھیج دیا گیا ۔۔۔ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلیک کمپنی بھیجے جانے والوں میں ایک خاتون سمیت چار انسپکٹرز ،پانچ سب انسپکٹرز ،دو اے ایس آئی اور خاتون سمیت9ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں ،سزا پانے والوں میں دو خواتین سمیت چھ کانسٹیبلز بھی شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات پر بی کمپنی بھیجا گیا ہے۔۔۔