کراچی گڈاپ میں بلائنڈ مررڈ کیس کی گتھی سات ماہ بعدسلجھ گئی۔ معمر خاتون کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق گزشتہ سال چھ جون کو ایم نائن موٹروے کے قریب سے معمر خاتون کی لاش ملی تھی ۔مقتولہ کی شناخت اکیاسی سالہ ثریا بانوکے نام سے ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے قتل امانتاً رکھوائی گئی رقم کا تقاضہ کرنے پر کیا گیا ۔ مقتولہ نے ملزم کی اہلیہ کے پاس بائیس لاکھ ، تیس ہزار روپے رکھوائے تھے۔ قتل میں ملزم کی اہلیہ کے بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ملزم اور اہلیہ مقتولہ کی رقم ہڑپ کر گئے تھے ،ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔