نومبر 21, 2024


سندھ حکومت کا کراچی میں پانچ سو الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ۔ وزیراعلی سندھ نے یلو لائن بی آر ٹی کی فزیبلیٹی نو مبر تک تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت مختلف محکموں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا پانچ سو الیکٹرک بسیں کراچی کے مختلف روٹس پر چلانا کا منصوبہ ہے۔ وزیراعلی نے کہا منصوبہ کے لئے ڈونر ایجنسیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا کہ وہ منصوبے پر کام کررہے ہیں ۔ یلو لائن بی آرٹی پراجیکٹ میں بسوں کے ساتھ ان کا آپریشن شامل ہے۔ اس منصوبہ میں پرائیویٹ پارٹنر پورا پراجیکٹ چلائے گا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا صوبہ کے پانچ اضلاع کے لئے تین سو ڈیزل، ہائبرڈ یا الیکٹرک بسیں شروع کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بسیں انٹرا سٹی روٹس کے لیے ہوں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا منصوبہ کے تحت ساٹھ بسیں ہر ڈویژن کو دی جائی ہیں۔یہ بسیں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد میں چلائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے