مارچ 12, 2025


کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد کی جان چلی گئی۔ چار افراد زخمی بھی ہوئے۔



گلشن حدید لنک روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں بائیک سوار چار سالہ بچہ اور چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوئے۔ سپرہائی وےٹول پلازہ سےجمالی پل کی جانب آنےوالے ٹریک پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔ ناردرن بائی پاس افغان کٹ کےقریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔پورٹ قاسم پر نجی کمپنی کےقریب ٹریلرکی ٹکرسےایک شخص جان گنوا بیٹھا۔ قیوم آباد پل سےڈیفنس کی طرف آتےہوئے موٹر سائیکل،، سوار کے قابو سے باہر ہوکر دیوار سے جاٹکرائی۔ حادثے میں بائیک سوار چا ر بہن بھائی زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے