
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی سڑکوں پر آمد سے متعلق دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ۔ رات دس بجے سے صبح چھ بجے کے سوا شہر میں ڈمپروں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی نے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واٹر ٹینکر سمیت دیگر ضروری اشیاء کی منتقل کرنے والی ہیوی ٹریفک شہر میں حرکت کرسکتی ہے۔کیمیکل منتقل کرنے والی ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔ ڈمپر کے علاوہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے لئے تین روٹس مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کےمطابق ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سلپ روڈ سے داخل ہو سکے گا۔ نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی بذریعہ منزل پیٹرول پمپ تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ یونس اور داؤد چورنگی سے آٹھ ہزار روڈ تک ہیوی ٹریفک داخل ہوسکتا ہے ۔ نادرن بائی پاس،پراچہ چوک اسٹیٹ ایونیو،سیمنز چورنگی ،گل بائی ماڑی پور کے عقب جناح برج کراچی پورٹ ،مائی کلاچی روڈ، این ایل سی انٹر سیکشن میں داخل ہوگا۔ یہ پابندی چودہ فروری سے تیرہ اپریل تک عائد رہے گی ۔