مشرقی بحیرہ عرب میں کراچی میں تقریبا ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا کا کم دباو تشکیل پا چکا ہے جس کے باعث آج کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برسے ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آئندہ دو سے تین روز موسم گرم رہے گا۔۔۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کراچی سے ایک ہزارکلومیٹرکےفاصلے پر موجود ہواکے کم دباو کے باعث شہرکےمختلف علاقوں میں بارش ہوئی ۔۔۔ گلشن اقبال،کارساز،گلستان جوہر،اورنگی ٹاون میں بارش کےبعد موسم خوشگوارہوگیا ۔۔۔محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔۔۔ ہفتےاور اتوار کوبھی شہرمیں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے ۔۔۔بارش کےبعدشارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے نزدیک برساتی پانی جمع ہوگیا۔۔۔ڈرگ روڈ انڈر پاس کے داخلی اور خارجی راستے پر پانی کی موجودگی کےباعث ٹریفک کی روانی متاثررہی۔۔