پانی بحران کا شکار کراچی والوں کے لئے بری خبر۔ کے الیکٹرک پانچ جنوری کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مرمت کا کام کرے گی۔ شہر کو سو ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کےمطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مرمت پانچ جنوری کو صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک ہوگی۔کے الیکٹرک کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا دورا نیہ بارہ گھنٹے ہوگا۔مرمتی کام کے باعث شہر کو سو ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔پانی کی عدم فراہمی کے باعث گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سندھی مسلم سوسائٹی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، صدر ، لیاری اور کھارادر کے علاقے متاثر ہوں گے۔