اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں تیس پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پندرہ پیسے کی کمی۔ فی تولہ سونا ستائیس سو روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس تیس پوائنٹس اضافے سے پچاسی ہزار، چار سو تراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر پندرہ پیسے کمی کے بعد دوسو ستتر روپے، چونسٹھ پیسے کا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت ستائیس سو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ، تہتر ہزار، نوسو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا دوہزار، تین سو پندرہ روپے اضافے سے دو لاکھ، چونتیس ہزار، آٹھ سو پچیس روپے کا ہوگیا۔