مارچ 14, 2025


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے وفاقی حکومت صنعتوں کے لیے اعلان کردہ تینتیس ارب کی سبسڈی فوری جاری کرے۔ گیس کی قیمت اور قلت کے معاملے پر اپنا کیس بناکر مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کاروباری سہولت کاری رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا اس وقت صنعتی بجلی کا فی یونٹ ساٹھ روپے ہے،، جس سے صنعتکار پریشان ہیں۔سندھ حکومت ساڑھے تین سو میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور پچھتر میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہی ہے۔رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیئے بجلی اٹھارہ سے پچیس روپے فی یونٹ مہیا ہوگی۔کے الیکٹرک حکام نے بتایا لائن لا سز چالیس فیصد سے کم کر کے پندرہ فیصد کئے ہیں۔ صنعت کاروں نے وزیراعلی سے کہا ہمیں گیس تو نہیں ملتی ،،اس لیئے ہم بوئلرز تھر کول پر چلا سکتے ہیں۔ریلوے لائن بچھا کر صنعتوں کو تھر کول مہیا کیا جائے۔وزیراعلی نے سوئی سدر ن گیس کو ہدایت کی کہ صوبے سے نکلنے والی گیس کا مکمل ڈیٹا سندھ حکومت سے شیئر کیا جائے۔ وہ گیس کے مسائل پر وفاقی حکومت سے بات کرں گے۔ گیس کی قیمت کا فارمولا بھی چانچنا چاہتا ہوں۔ اپنا کیس بناکر مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کروں گا۔
۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے