فروری 5, 2025


سی ٹی ڈی میں چھپی ایک اور کالی بھیڑ بے نقاب۔ شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار سمیت سات ملزم پکڑے گئے۔

مبینہ طور پر پچیس دسمبر کو پیش آئی واردات کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج ہوا ہے۔ ایف آئی آر کےمطابق آن لائن ٹریڈنگ کرنے والے شہری ارسلان کو پولیس موبائل اور سادہ لباد اہلکاروں کی مدد سے اغواء کیاگیا۔ مدعی کے مطابق ملزموں اور سہولت کاروں نے اس سے ڈالرز خریدنے کے لئے رابطہ کیا تھا ،،پھر بہانے سے اغواء کرلیا ۔ملزموں نے شہری ارسلان کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے تین لاکھ چالیس ہزار ڈالرز مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کئے۔ شہری سے لوٹی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپے میں نو کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ مدعی کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں آئے افراد نے اسلحے کے زور پر اس کو زدو کوب کیا۔ اغواء کرنے والوں نے موبائل ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے مزار قائد کے قریب چھوڑ دیا۔ رکشہ سے گھر پہنچا۔ ذرائع اینٹی وائلینٹ کرائم سیل کےمطابق شک کی بناء پر بھی کچھ افراد جو حراست میں لیا گیا، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ ۔واردات میں پولیس موبائل کے استعمال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے