فی تولہ سونا سترہ سو روپے سستا ہوگیا۔
فی تولہ سونا کمی کے بعد دو لاکھ، تراسی ہزار روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت چودہ سو ، ستاون روپے کمی کے بعد دو لاکھ، بیالیس ہزار، چھ سو ستائیس روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا ڈھائی ہزار روپے سستا ہوکر دو لاکھ، چوراسی ہزار، سات سو روپے پر بند ہوا تھا۔