مارچ 31, 2026


کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں کمشنر کراچی نےدودھ کے نئے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔فی لیٹر ریٹیل دودھ کی قیمت میں بیس روپے اضافے کے بعد قیمت دو سو چالیس روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت دوسوپندرہ روپے فی لیٹر، ہول سیلرز کے لیےدوسوپچیس روپے جبکہ ریٹیلرز کے لیےدوسوچالیس روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔حکام کے مطابق کوئی بھی فرد یا دکاندار مقررہ قیمت سے زائد پر دودھ فروخت نہیں کر سکے گا، جبکہ تمام دکانداروں کو نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے