دسمبر 22, 2025

صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں و جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی ڈویژن محترمہ شاہینہ شیر علی اور رکن قومی اسمبلی و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی مشترکہ صدارت میں خواتین ونگ کراچی ڈویژن کا تعارفی اجلاس منعقد

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن خواتین ونگ کا تعارفی اجلاس آج مورخہ 16 جولائی بروز منگل پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں و جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن محترمہ شاہینہ شیر علی اور رکن قومی اسمبلی و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے مشترکہ طور پر کی۔

اجلاس میں کراچی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی حکمت عملی، سیاسی تربیت، اور خواتین کو پارٹی سرگرمیوں میں مؤثر انداز میں شامل کرنے سے متعلق امور زیر غور آئے۔

محترمہ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کو قیادت کے مواقع فراہم کرتی رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی سطح پر خواتین ونگ کو فعال اور منظم بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ خواتین کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں، اور ان کی شمولیت پارٹی کی مضبوطی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی خواتین بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کی قیادت پارٹی کے لیے مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے