نومبر 21, 2024


فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض کا کہنا ہے صنعت کاروں کو ایف بی آر کے نوٹسسز سے بے چینی پھیلی ہے۔تمام آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ شرح سود میں پانچ فیصد فوری کمی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثاقب فیاض مگوں نے کہا ٹریڈ بیلنس میں بہتری کے بعد حکومت مثبت اقدامات کرے ۔ ایف بی آر کی جانب سے صنعت کاروں کو نوٹسسز کا اجرا کیا گیا ہے۔ ایسے اقدامات کو فوری روکا جائے۔کسی بھی ایف آئی آر میں صنعتکار کا نام نہیں ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا تمام آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے ۔حکومت سردیوں میں بجلی صارفین کے لئے پیکج کو آسان بنائے۔ثاقب فیاض کا کہنا تھا مہنگائی کی شرح چوالیس فیصد سے سات فیصد پر آچکی ہے۔شرح سود میں فوری طور پر پانچ فیصد کمی کی جائے۔ ایف پی سی سی آئی بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ کے بعد ادائیگی پر لیٹ مینٹ چارجز میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے