نومبر 21, 2024


کراچی میں وکیل پر مبینہ تشددکےواقعے کاپولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنےکیخلاف وکلاء نے کالاپل سگنل کےقریب احتجاج کیا۔۔۔مشتعل افراد نے موٹرسائیکل نذرآتش کردی ۔۔۔ پتھراوسےٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کابھی نقصان پہنچا۔۔۔ہوائی فائرنگ کاسلسلہ بھی علاقے میں جاری رہا ۔۔۔

کراچی میں وکلاکاپولیس کےخلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا۔۔۔وکلانے شارع فیصل پراحتجاج شروع کردیا۔۔۔ایف ٹی سی کےمقام سےدونوں ٹریک ٹریفک کےلیےبندہوگئے۔۔۔کالاپل کےقریب سے شروع ہونےوالےاحتجاج کے دوران مشتعل افراد نے موٹرسائیکل کوآگ لگادی ۔۔۔ پتھراوسےٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کابھی نقصان پہنچا۔۔۔احتجاج کےدوران شدیدہوائی فائرنگ سےعلاقہ گونجتارہا۔۔۔احتجاج کےدوران علاقہ مکین اوروکلاء میں جھگڑابھی ہوا۔۔۔سڑک بندکرنےکےخلاف مشتعل افراداوروکلاء نےایک دوسرے پرتشددبھی کیا ۔۔۔احتجاج کےباعث کالا پل سے کورنگی کی جانب جانےوالی سڑک پرٹریفک جام ہوگیا ۔۔۔وکلاء کادعوٰی ہےکہ ہمارے ایک وکیل پرگزشتہ شب مسلح افرادنےتشددکیا۔۔۔واقعے کامقدمہ درج کرانےتھانےگئےلیکن پولیس نےمقدمہ درج نہیں کیا۔۔۔مشتعل وکلاء نےشارع فیصل پرٹائرنظرآتش کردئیے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے