سندھ حکومت کا آئندہ سال صوبہ میں نئے اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ۔ وزیراعلی سندھ نے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ دسمبر میں حیدرآباد میں کرانے کی تجویز پیش کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک تھے۔ ملاقات میں آئندہ سال سندھ میں نئے اسٹیڈیم بنانے کے فیصلہ پر اتفاق ہوا۔ کمیٹی اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ دسمبر اور آئندہ سال پریمیئر لیگ کے میچز کا انعقاد کرے گی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ہم صوبے کے شہری و دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کریں گے۔ سندھ میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن بچوں کو مواقع دستیاب نہیں ۔سندھ حکومت پریمئر لیگ کے آغاز سے صوبے کےجوانوں کو مواقع فراہم کرےگی۔