اسٹاک مارکیٹ کی رفتار شاندار۔ ہینڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار چوراسی ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بارہ پیسے کا اضافہ۔ فی تولہ سونا دوسو روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بن رہا ہے۔ ہینڈریڈ انڈیکس آج تیرہ سو اٹہتر پوائنٹس اضافے سے نئی تاریخی بلندی چوراسی ہزار، نوسو دس پوائنٹس پر بند ہوا۔انڈیکس میں ایک اعشاریہ چھ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر بارہ پیسے اضافے سے دوسو ستتر روپے، چونسٹھ پیسے کا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت دوسو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ، پچھتر ہزار، سات سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا ایک سو اکہتر روپے اضافے سے دو لاکھ، چھتیس ہزار، تین سو اڑسٹھ پیسے کا ہوگیا۔