کراچی قائداعظم ہاؤس میوزیم میں سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کی باہمت بائیک ریلی کا آغاز—پرچم کشائی کی تقریب میں صوبائی وزراء سید ذوالفقار علی شاہ اور سعید غنی کی شرکت۔وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم یکم سے 14 اگست تک آزادی کی تقریبات منا رہے ہیں—آج کی ریلی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے ہم نے اس ریلی کا انعقاد کیا۔ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم ہیں—ریلی نوکنڈی کے تاریخی قبرستان تک جائے گی۔”8 اگست کو حیدرآباد میں ایک بڑا ایونٹ ہوگا، اور تقریبات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہویمن بائیک ریلی جشنِ آزادی کا حصہ ہے، اور سندھ بھر میں تقریبات بھرپور انداز میں منائی جا رہی ہیں۔”9اگست کو ایکسپو سینٹر میں بہت بڑا مشاعرہ ہوگا، جب کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں زبردست تقریب منعقد کی جائے گی ہم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں، دفاتر اور مارکیٹوں پر قومی پرچم لہرائیں—یہی حب الوطنی کی اصل پہچان ہے۔
