کراچی میں "بورن ٹو رن پاکستان” کے زیرِ اہتمام 5 کلومیٹر طویل ریس کا انعقاد دو دریا کے مقام پر کیا گیا، جس میں ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے سندھ پولیس کے شہداء کو شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں جوش و جذبہ نمایاں تھا۔
ریس کے شرکاء میں ایک لاکھ سے پچاس ہزار روپے تک کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کے دن ہم ملک بھر میں اپنے 2500 سے زائد شہداء کو یاد کرتے ہیں۔201میں کراچی ٹارگٹ کلنگ کے باعث جرائم کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر تھا اور پولیس کے جوانوں نے قربانیاں دے کر شہر میں امن قائم کیا، اور اب کراچی 128ویں نمبر پر ہے۔ آج سالانہ قتل کی وارداتیں 500 سے کم رپورٹ ہو رہی ہیں۔ آئی جی سندھ نے "سیف سٹی پراجیکٹ” کا بھی اعلان کیا جس کے تحت:
شہر میں 1300 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ نگرانی جدید طریقے سے ہوگی اور ٹریفک چالان اب گھر پہنچایا جائے گا۔
"
