جون 25, 2025


سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے پہلے دن اراکین ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر علی خور شیدی نے کہا کہ اجلاس سے پہلے یہ طے ہو گیا تھا کہ بحث کے دوران سیاسی قیادت کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا ۔۔


سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے پہلے دن چھبیس اراکین نے تقاریر کیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان بجٹ کے اعداد و شمار کے بجائے سیاسی تقاریر کرتے ۔۔۔ اور آپس میں الجھتے رہے ۔۔


ایم کیو ایم کے رکن عادل عسکری نےکہا کہ صوبے کا چیف سیکریٹری وزیر اعلی کا بہنوئی ہے اور یہ اقرباء پروری ہے ۔۔اس دوران صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ مشتعل ہو گئے ۔۔

اس دوران شرجیل انعام میمن اور علی خورشیدی اپنے ارکان کو سمجھاتے رہے۔۔


حکومتی اراکین نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری اور اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کی ۔۔ جس کے بعد اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے