مئی 5, 2025


اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کرنا شروع کر دیئے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےنئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتےہوئےکہاہےکہ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی سترہ برانچوں کو تمام مالیتوں کےنوٹ جاری کیےہیں۔۔۔اعلامیےکےمطابق اسٹیٹ بینک ستائیس ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے۔۔۔بیان میں کہاگیاہےکہ اسٹیٹ بینک بینکوں کےملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔۔۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات بھی کیے گئے ہیں کہ بینکوں کے اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے۔۔۔نئے بینک نوٹوں کی موثر تقسیم یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنی کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی بینکوں میں تعینات کی ہیں تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے