مارچ 13, 2025


کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں دوموٹرسائیکل سوارسمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔۔کورنگی میں کوسٹر الٹنے کےباعث چارخواتین زخمی ہوئیں۔۔۔

کراچی میں سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈےکےقریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسےراہگیرجاں بحق ہوگیا ۔۔۔کےپی ٹی گیٹ نمبرچھ کےقریب سوزوکی اورٹرالرکےٹکرانےکےباعث ایک شخص کی جان چلی گئی ۔۔۔قیوم آباد سے اختر کالونی جانے والی سڑک پر تیز رفتار منی ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا،حادثے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت ایڈووکیٹ مظہر اقبال کے نام سے ہوئی ،پولیس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کرکے منی ٹرک تحویل میں لے لیا۔۔۔ادھر منگھوپیر ناردرن بائی پاس پر بھی تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر بائیک سوار شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی ،کورنگی سنگر چورنگی کے قریب بھی تیز رفتار کوسٹڑ وین الٹنے سے چار خواتین زخمی ہوئیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے