
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی تمام ملکیتی زمینیں جلد وا گزار کرانے کا حکم دے دیا۔
شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر وزیر سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو حکم دیا کہ محکمے کی ملکیتی زمین سے قبضے جلد از جلد ختم کروائے جائیں۔ بولے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں پر کچھ سرکاری اداروں کی جانب سے قبضہ افسوسناک بات ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کو ہم مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے جارہے ہیں۔ منصوبہ کی تیز رفتاری سے تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت دی ہے کہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن بی آر ٹی نے بتایا تعمیراتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہوسکے۔یوٹی لٹیز کی منتقلی کے حوالے سے کچھ چیلنجز درپیش ہیں، انہیں جلد از جلد حل کیا جارہا ہے۔
۔۔