
کراچی:
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور شعبہ اکاؤنٹنگ، بینکنگ اینڈ فنانس مشترکہ طور پر موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ترجیحی طور پر تعلیمی اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں شعباجات نے اپنے طلباء کو فال 2024 میں انٹرن شپ پروگرام کے لیے ایک اسٹرکچرڈ کورس کی پیشکش کر کے ان کا اندراج کیا تھا، جس کا مقصد اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنا تھا۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ طلباء تجربہ حاصل کریں اور اپنے آپ میں حقیقی دنیا کے کاروباری ماحول کی گہری سمجھ پیدا کریں۔

اس ضمن میں پروگرام کے تقاضوں کے مطابق طلباء کی تیار کردہ تفصیلی انٹرنشپ رپورٹس، سیکھنے کے تجربات اور صنعت کی صورتحال کے ان کی سمجھ کا اندازہ لگانے اور ان کی متعلقہ انٹرنشپ میں بامعنی شرکت کو سمجھنے کے لیے، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے آئی ٹی ٹاور میں واقع بزنس انکیوبیشن سینٹر (BIC) میں ان کے انٹرویوز کیے گئے، جو مذکورہ شعبہ جات کے معزز فیکلٹی ممبران کے ایک پینل نے لیے۔ انہوںے طلباء کو تعمیری آراء اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی۔ یہ عمل تجرباتی لرننگ کو بڑھانے اور مسابقتی جاب مارکیٹ کے لیے طلباء کو تیار کرنے کے لیے ادارے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

اس موقع پر فیکلٹی ممبران نے کہا کہ ایسے اقدامات مستقبل کے بزنیس لیڈرس کو پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں، صنعت کے رجحانات اور تجزیاتی صلاحیتوں سے آراستہ کرکے ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔