
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے گیس کی قیمت سے سندھ کےصنعت کار پریشان ہیں۔ اپنا کیس بناکر مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کروں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کاروباری سہولت کاری رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا آج سب کمیٹی برائے بجلی و گیس کا پہلا اجلاس ہے۔صنعت کاروں نے کہا صنعتی علاقوں کو بہت کم گیس فراہم کی جاتی ہے۔وفاقی حکومت نے گیس کی قیمت گیس چارجز، لائن لاسز اور دیگر چارجز لگا کر مہنگی کر دی ہے۔ وزیراعلی نے سوئی سدر ن گیس کو ہدایت کی کہ صوبے سے نکلنے والی گیس کا مکمل ڈیٹا سندھ حکومت سے شیئر کیا جائے۔ وہ گیس کے مسائل پر وفاقی حکومت سے بات کرں گے۔ گیس کی قیمت کا فارمولا بھی چانچنا چاہتا ہوں۔ اپنا کیس بناکر مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کروں گا۔
۔