
فی تولہ سونا بائیس سو روپے مہنگا ہوکر نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں چار سو اٹہتر پوائنٹس کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے سستا ہوگیا۔
سونےکی اڑان جاری ہے۔ فی تولہ سونا دوہزار، دوسو روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ، چھ ہزار، دوسو روپے کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار، آٹھ سو چھیاسی روپے اضافے سے دو لاکھ، باسٹھ ہزار، پانچ سو سترہ روپے ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہینڈریڈ انڈیکس چار سو اٹہتر پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ، بارہ ہزار، پچاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے کمی کے بعد دوسو اناسی روپے، اکیس پیسے ہوگئی۔
۔