جنوری 21, 2025


لڑکیوں کی تعلیم کے لیے نفیس اقدام ۔۔ گلوبل حب اسکول اینڈ کیڈٹ کالج میں میں پہلی مرتبہ طالبات کی تعلیم کیلئے شہید بینظیر بھٹو بلاک قائم کردیا گیا۔۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔۔بلاک میں ابتدائی طور پر 3 سو طالبات کی گنجائش ہے۔

گلوبل حب اسکول اینڈ کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کا افتتاح کردیا گیا خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بلاک کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر صحت عزرا فضل پیچوہو نے شرکت کی خطاب میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں کیڈٹ کالج کی بنیاد سندھ حکومت نے ڈالی،گلوبل حب اسکول اینڈ کیڈٹ کالج ملیر میں خاتون اول کی آمدپرآصفہ بھٹو زرداری کو کیڈٹ کالج کی طالبات نے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سندھ کی خواتین بہت بااختیار ہیں ہمارے گھرانے میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ ہوکرکام کیا ہمارے بھائی اور والد نے ہمیشہ رہنمائی کی۔۔کیڈٹ کالج کے کمانڈر صہیب نے کیڈٹ کالج کے ذریعے تعلیم کو عام کرنے پر زور دیا کہا کہ کوئٹہ، جھنگ اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے کیڈٹ یہاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں کیڈٹ کی طالبات نے نئی بلڈنگ کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا اور مذید طالبات کو کیڈٹ کالج کا حصہ بنے کی دعوت دی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کوشیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے