مارچ 14, 2025

سندھ میں اچھے کرکٹرز موجود ہیں، پی سی بی نے اپنا نظام درست نہ کیا تو اپنا الگ کرکٹ بورڈ بنائیں گے،وزیرکھیل سندھ کا گھوٹکی اسپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی/گھوٹکی
22 فروری2025 سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام 3 روزہ گھوٹکی اسپورٹس فیسٹول کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے کردیا.

افتتاحی تقریب سے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سے لوگ کہتے ہیں کہ پی سی بی نے اپنا نظام درست نہ کیا تو ہم اپنا الگ کرکٹ بورڈ بنانے پر مجبور ہونگے، سندھ میں اچھے کرکٹر ہیں،

اور صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ہم نظام کو درست کرنے کی کوشش کریں گے، پی سی بی کو سندھ کے کرکٹرز کیساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، ہمیں حقوق نہ ملے تو الگ کرکٹ بورڈ بنائیں گے.سردار محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ گھوٹکی میں پی ایس ایل کے میچز بھی ہوں، سندھ کی خواتین کھیلوں میں سب سے آگے ہیں، اسپورٹس کامپلیکس گھوٹکی میں ہم سویمنگ پول بھی بنائیں گے اور گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس بھی لگوائیں گے، مقابلوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،

یہاں ہم نے آئی بی اے کیمپس بھی دیا ہے، جبکہ تعلیم سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دے رہے ہیں.وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گھوٹکی سے اوباوڑو تک کھیلوں کے گراؤنڈز بنائے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سندھ کی خواتین کو کھیلوں کے پروگرامز، سہولیات، اور وظائف کے لئے مخصوص فنڈز مختص کریں، سندھ حکومت شہری علاقوں جے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بناںے کی طرف توجہ دے رہی ہے.

سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ گرلز و بوائز میں ہاکی،

کرکٹ،فٹسال، ملاکھڑہ،تائیکواڈو، کوڈی کوڈی، تھرو بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے جارہے ہیں، یہ ایونٹ گھوٹکی کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے منعقد کئے گئے ہیں.اس کےعلاوہ گھوٹکی اسپورٹس فیسٹول 24 فروری تک جاری رہیگا،جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے. گھوٹکی اسپورٹس فیسٹول میں 2 ہزار سے زائد گرلز و بوائز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

شاندار افتتاحی تقریب کے موقع پر گھوٹکی اسپورٹس کامپلیکس ہزاروں پر جوش کھیلوں کے شائقین سے بھرا ہوا تھا. تقریب میں ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ امداد علی ابڑو، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی، چیف انجنیئر اسلم مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر میر محمد کلہوڑو سمیت تمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے