اپریل 4, 2026


کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آمد، جہاں انہوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ پارٹی قیادت کے سامنے پیش کی۔

سابق گورنرکامران ٹیسوری کی بہادرآباد آمدپر کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری نے اپنی کارکردگی پارٹی اور کارکنان کے سامنے رکھ کر ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے مستقبل پر کانفرنس بلائی، مگر یہ احساس ہوا کہ مڈل کلاس کے لیے آواز بلند کرنے پر سزا بھی ہائی کلاس کی ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے