اپریل 4, 2026


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اتارچڑھاؤکےبعد شہرمیں اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ ہوگیا، دال چاول چینی آٹا تیل سبھی چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ڈیزل کی قیمتوں میں بڑےاتارچڑھاؤنےاجناس کی قیمتوں کوبےلگام کردیا۔

درآمدہونیوالی دالوں کی قیمتیں فی کلو10 سے15 روپےتک مہنگی ہوگئی، ہول سیل سطح پرفروخت ہونیوالےچاول آٹاااورگھی تیل کی قیمتیں بھی غیرمعمولی حدتک بڑھ گئیں۔۔
(اس بار چینی میں جو ہے تین روپے کا فرق ایا ہے اور دالوں میں تقریبا 10 15 روپے فرق ائے اور چاولوں میں بھی فرق ایا ہے اور اسی طرح کرایوں میں بھی کافی زیادہ فرق ایا ہے)
(ہردال میں جو ہے کم سے کم 10 یا 20 کا فرق ہو گیا ایک کلو پہ پٹرول بڑھ گیا ہر چیز بڑھ جاتا ہے پٹرول 18 سسٹم کنٹرول چلاتا ہے)
چئیرمین ہول سیل گروسرزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ یومیہ بنیادوں پرمال بردارگاڑیوں کےکرائےبڑھنےکےساتھ اجناس کی قیمتیں بڑھنےسےتاجروں اورخریداروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔۔
(اپ کو جھٹکے لگ رہا ہے ابھی یہ 10 روپے کلو تقریبا اضافہ ہو چکا ہے اور پیچھے سے چین ہے اس میں بھی اضافہ 20 روپے کلو تک پہنچ جائے گا 80 پرسنٹ ہماری دالیں امپورٹ ہوتی ہےاب بیسک سمجھ لیں کہ یہ جوکوکنگ آئل یہ دیکھ لیں)

ہول سیل سطح پر420 روپےکلوملنےوالی دال ماش اب 430 روپےکلو میں دستیاب ہے
مونگ دال کی قیمت 410 روپے،مسور230 اورچنا 250 روپےمیں فروخت ہورہی ہے،
سفید چنا 350،چاول باسمتی 360روپے،آٹا 110 روپےچینی 145،جبکہ گھی تیل کی قیمتیں 500 روپےلیٹرسےزائد قیمت پرفروخت ہورہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے