ایم کیوایم کے وکیل کی سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن میں پیشی۔ سربراہ کمیشن کا انہیں سننے سے انکار ۔ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے آغاز پر ایم کیوایم کے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے کہا ہم اس معاملے پر فریق بننا چاہتے ہیں۔ سربراہ کمیشن نے فریق بننے کےلئےدرخواست جمع کرانےکی ہدایت کی ۔ ایم کیوایم کے وکیل نے کہا ہم نے پہلے ہی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے بات کرنے کی کوشش کی،، لیکن سربراہ کمیشن نے انہیں روکتے ہوئے سماعت کا آغاز کردیا۔ کہا آپ آج کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آجائیں۔ آپ سےملاقات کرلیں گے۔ابھی کمیشن آپ کو نہیں سنے گا۔
