جنوری 10, 2026

کراچی میں دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔
کراچی:
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسی نے خفیہ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا جبکہ تین سے چار فرار ہو گئے۔ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر شہر کے چھ مقامات پر چھاپے مارے گئے اور مزید دو دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

ڈی آئی جی کے مطابق دہشتگرد کراچی سے 40 کلو میٹر دور بارودی مواد تیار کر رہے تھے۔ کارروائی میں دو ہزار کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جسے حب میں محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ اور فتنہ الہندوستان سے ہے، جبکہ منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی تھی۔ سہولت کاروں اور ہینڈلرز کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانا قابلِ تعریف ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ملک کو بڑے حادثے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک جتنی بھی سازشیں کریں، ہم ناکام کریں گے اور پاکستان سے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ یہ منصوبہ سویلین ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔ تمام اداروں نے پاکستان کو بڑے حادثے سے بچایا۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ کامیاب کارروائی میں مجید بریگیڈ کے کارندے پکڑے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے