نومبر 20, 2024


کراچی میں بینٹ لے گاڑی کی غیر قانونی رجسٹریشن کے مقدمے میں کسٹم عدالت نے ڈی ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسماعیل چانڈیو اور آٹو ڈیلر نوید بلوانی کو بری کر دیا ہے ۔۔۔ دونوں ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کی تھی ۔۔۔

کراچی کی کسٹم عدالت نےقیمتی گاڑی بینٹ کی غیر قانونی رجسٹریشن کے مقدمےمیں ڈی ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسماعیل چانڈیو اور آٹوڈیلرنوید بلوانی کو بری کر دیا۔۔۔دونوں ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔۔۔وکیل صفائی نےعدالت میں موقف اختیارکیاکہ وفاقی حکومت کی اجازت سے اس کار کی رجسٹریشن کی گئی ۔۔۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ۔۔۔عدالت میں مزیددو ملزمان کے خلاف ابھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔۔۔ملزمان پربینٹ لے گاڑی دوہزاربیس میں برطانیہ سے غیر قانونی طور پر پاکستان منتقل کرنے کا الزام تھا۔۔۔اگست دوہزاربیس میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ نےگاڑی کی رجسٹریشن کی تھی۔۔۔وکیل صفائی کامطابق یہ گاڑی بلغاریہ کے سفارت کار کیلئے کراچی آئی تھی۔۔۔بلغاریہ کے سفارت کار اپنی مدت ختم ہونے کے بعد بلغاریہ واپس چلے گئے تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے