
کراچی سمیت صوبہ بھر میں اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز پرائز لسٹ آویزاں کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔ سندھ حکومت نے عمل نہ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی کا کہنا ہے ڈیلرز اسلحہ اور بارودی مواد جس قیمت پر فروخت کریں ،،وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔ ایکٹ کا سیکشن اٹھارہ کہتا ہے کوئی بھی چیز فروخت کی جائے،، تو اس کی قیمت لکھنا لازمی ہے۔ حکومتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز نےسندھ کنزیو مر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عدالت میں شکایت جمع کرادی ہے۔صوبہ بھر میں اسلحہ فروخت کرنےوالے ڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور دکانیں سیل ہوں گی۔
۔۔