کراچی کورنگی میں دو ٹریفک حادثات میں چار سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
کورنگی سو کوارٹرز پاسبان چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے چار سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔ بچے کی شناخت وسیم ولد قاسم کے نام سے ہوئی ہے ۔ کورنگی کراسنگ پل کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
