تھرپارکر ہرن کے شکار کے واقعات پر وزیرِ ثقافت سندھ سید ذوالفقار شاہ نے نوٹس لے لیا۔
وزیرِ ثقافت نے ڈی آئی جی میرپورخاص سے رابطہ کرکے شکار کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی۔
سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ ہرن اور مور نایاب ہیں، ان کے شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے مقامی افراد سے اپیل کی کہ شکاریوں کی شکایات فوری طور پر پولیس کو دیں۔
صوبائی وزیر کے مطابق ہرن کی نسل کو بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔
تھرپارکر جیسے علاقے میں نایاب پرندوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بھی حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔
سید ذوالفقار شاہ نے پولیس کو ہدایت دی کہ شکاریوں کو روکنے کے لیے علاقوں میں گشت مزید بڑھایا جائے۔
