دسمبر 22, 2025


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ایک ہزار، اٹھارہ ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام دوہزار پچیس، چھبیس کے تحت پانچ سو بیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔کراچی میں سڑکوں کے منصوبوں کے لئے ایک سو چورانوے ارب روپے مختص ہیں۔ شاہراہِ بھٹو ملیر ندی پل اور انڈر پاسز کے منصوبوں میں شامل ہیں۔ کراچی میں ریڈ، یلو اور،، اورنج لائن بی آر ٹی منصوبوں کے لئے ایک سو پچپن ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ۔

اجلاس میں شعبہ تعلیم کے لیے تین سو چالیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ سولہ سو اسکولوں کی تعمیرِ نو کا فیصلہ ہوا۔سکھر میں خواتین یونیورسٹی اور نو نئے کیڈٹ کالجز قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا سیلاب متاثرین کے لئے اکیس لاکھ گھروں کی بحالی کا ہدف ہے۔سندھ ہاؤسنگ منصوبے کے تحت اب تک چودہ لاکھ ادائیگیاں مکمل ہوچکی ہیں۔ فارن پروجیکٹ اسسٹنس کے تحت ایک ہزار، پانچ سو ، ستاون ارب روپے سے زائد کی معاونت حاصل ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے