
ایکسائزایند نارکوٹیکس کنٹرول حکام کی کورنگی اورلانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے دوملزم گرفتار کرلئے ۔ملزموں سے15کلوگرام منشیات اوردیگرنشہ آوراشیاء برآمد کرلی ۔
نارکوٹکس ٹیم نے پہلے کورنگی نمبر ڈھائی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار شراب کے ڈیلر کو گرفتار کرکے72 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ۔ دوسری کاروائی چراغ ہوٹل کے قریب کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار منشیات ڈیلر دھرلیا ۔ ملزم کے قبضے سے6 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ نارکوٹکس حکام نے حاصل کر لیا ہے ۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں ۔ ملزمان کے دیگر گروہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔