مارچ 13, 2025


کراچی میں ڈاکؤوں کی دیدہ دلیری، پولیس کی وردی پہن کر واردات کر ڈالی۔۔۔نیشنل ہائی وے لنک روڈ کے قریب ٹول کانٹے پر دھاوا بول کر لاکھوں روپے نقدی اور سیکیورٹی گارڈز کے مختلف ہتھیار لے اڑے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔۔

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکو پولیس کی وردیاں پہن آئے۔۔۔ایس ایچ او اور سپاہی کی وردی میں آنے والے جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکؤوں نے نیشنل ہائی وے کے قریب ٹول کانٹے پر دھاوا بولا، موجود افراد کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کرکےبعد فرارہوگئے ۔۔۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔۔۔ایک ڈاکو کو شلوار قمیض پر انسپکٹر کی وردی پہنے اور پولیس بیلٹ لگائے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔واردات کی اطلاع پرمتعلقہ تھانےکی پولیس پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے مقدمہ درج کیا۔۔۔اسٹیل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے کے مطابق ڈاکو واردات میں نو لاکھ پچانوے ہزار روپے نقدی اور موجود سیکیورٹی گارڈز سےبارہ بور رپیٹرز اور ایم پی فائیو رائفل سمیت مختلف ہتھیار چھین کر فرار ہوئے۔۔۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملوث ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے