مارچ 13, 2025


سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ پر بنائے جانے والی کینالوں کی تعمیر کے خلاف قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔۔۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا معاملہ ایوان صدر سے شروع ہوا تھا وزیر اعلیٰ

کو اسی فورم پر بات کرنی چاہئے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کینالوں کی تعمیراتی کام شروع ہونے کی افواہ پھیلائی گئی ہے ۔۔ سندھ ان کینالوں کی تعمیر نہیں ہونے دے گا ۔۔

سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدرارت میں ہوا۔۔۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ پر ےتعمیر کی جانے والی چھ کینالوں کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی۔۔۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا نہروں کی تعمیر کا معاملہ ایوان صدر سے شروع ہوا تھا ۔۔ بہتر یہی تھا کہ وزیر اعلیٰ اسی فورم پر بات کرتے۔۔۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہاکہ صدیوں سے دریائے سندھ کے کنارے آباد دو صوبوں کے آباد گار دریا کے مالک ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر ایک بوند بھی کسی اور نہیں دی جا سکتی۔۔۔چھ گھنٹے کی طویل بحث کے بعد ایوان نے دریائے سندھ سے نکالی جانے والی کینالوں کے خلاف قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی جس کے بعد اجلاس جمعہ کی سہہ پہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے