مارچ 13, 2025


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں پندرہ کروڑبیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔۔۔مجموعی ذخائرکی مالیت پندرہ ارب اٹھانوے کروڑنواسی لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔۔۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں پندرہ کروڑبیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔۔۔سات مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت گیارہ ارب نو کروڑاناسی لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔۔۔جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت پندرہ ارب اٹھانوے کروڑنواسی لاکھ ڈالر ہوگئی ۔۔۔ کمرشل بینکوں کےذخائر چار ارب تیراسی کروڑدس لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئےہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے