مارچ 12, 2025


یکم سے نو مئی تک کراچی میں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے پریس کانفرنس میں بتایا دوہزار سات میں آخری بار نیشنل گیمز کراچی میں منعقد ہوئے تھے۔ اٹھارہ سال کے بعد اب دوبارہ سندھ نیشنل گیمز کی میزبانی کررہا ہے۔صوبے کے اکیس مختلف میدانوں میں کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔ چونتیس مختلف کھیلوں میں دس ہزار کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہوں گے۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب ہوگی۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں بطور مہمان خاص مدعو کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے